واشنگٹن 23 اگست : امریکہ نے بلوچستان پر ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان کے بعد پیدا تنازع سے اپنے آپ کو الگ کر لیا ہے اور پاکستان کی علاقائی سالمیت کی حمایت کے ساتھ ہی پاکستان کے ان علاقوں کے لوگوں سے اپنے اختلافات کو پرامن طریقے سے حل کرنے کی اپیل کی ہے۔
ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے
یوم آزادی کی اپنی تقریر میں بلوچستان، گلگت، بلتستان اور کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور تشدد کے واقعات کے لئے پاکستان کو مورد الزام ٹھہرایا تھا جس پر پاکستان نے سخت رد عمل کا اظہار کیا تھا۔
امریکہ کے محکمہ خارجہ کے ترجمان نے مسٹر مودی کے تبصرے کے بارے میں پوچھے جانےپر بلوچستان، گلگت، بلتستان اور پاکستان کے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں سے اپنے اختلافات کو پرامن طریقے سے حل کرنے کی اپیل کی